ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے[22] تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں[23]، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے[24] اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے[25]؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے[26]۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا[27]، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.[28]